برطانوی بادشاہ نے رضوان جاوید کو ممبر آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیا

Jan 06, 2024

لندن (آئی این پی ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیا۔  رضوان جاوید کو یہ اعزاز ریل اسٹیشنوں پر خودکشی کی نیت سے آئے 29 افراد کی جان بچانے پر دیا گیا ہے۔ رضوان جاوید نے کہا کہ بادشاہ کی جانب سے ایم بی ای بنانے کا خط ملا تو میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ خوش تھیں۔ مشرقی لندن میں رہنے والے رضوان جاوید ایلزبتھ لائن کیلئے ایلنگ براڈ وے اسٹیشن پر تعینات ہیں۔

مزیدخبریں