قومی ٹیم کےفاسٹ بولرعامرجمال نےآسٹریلیا کےخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکےآخری ٹیسٹ میں سوئنگ کےسلطان سےریکارڈچھین لیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان آسٹریلیاسےٹیسٹ سیریزتوہارگیامگرقومی ٹیم کے فاسٹ بولرعامرجمال نےبڑاکارنامہ انجام دےدیاہے۔عامر جمال آسٹریلیا کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔عامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کیخلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔