جیلوں میں قیدیوں سےاچھےسلوک کیلئےوفاقی حکومت کابڑااقدام

Jan 06, 2024 | 10:42

جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح اور اچھے سلوک کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام،ملک کے مختلف جیلوں میں قیدیوں کےلیے بنیادی انسانی حقوق اور شرعی اصولوں کے مطابق برتاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رحمۃ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے ایک ضابطہ کار متعین کرنے کا فیصلہ کرلیا،رحمۃ اللعالمین اتھارٹی نے جلد سیرت کی روشنی میں ایک جامع کتاب جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا،جیلوں کے اندر پولیس اور قیدیوں کی تربیت کا منظم نظام بنایا جائے گا چیئرمین رحمۃ اللعالمین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جیلوں میں سیرت رسول پر قیدیوں سے کیسا سلوک کیا جاسکتا ہے اس پر کام ہوگا،جیلوں اور باقی جگہوں پر رحمتہ اللعالمین کارنرز بنانے جارہے ہیں،قید کے دوران اخلاقی اقدار کیسے فروغ پائیں اس کا پلان مرتب کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں