بھکر: گھریلو تنازعے پر شاعر عاصم ’تنہا‘ قتل

بھکر میں گھریلو تنازعے پر شاعر عاصم ’تنہا‘ کو قتل کردیا گیا، جوابی حملے میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم سمیع مقتول شاعر کا ماموں تھا، عاصم ’تنہا‘ کے بھائی نے فائرنگ کرکے ملزم سمیع کو بھی قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ نواحی علاقہ چراخ خیل والا میں پیش آیا جہاں معروف شاعر عاصم ’تنہا‘ کو ان کے ماموں نے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم سمیع کے فرار ہونے کی کوشش کے دوران مقتول عاصم ’تنہا‘ کے بھائی نے فائرنگ کردی جس سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔عاصم تنہا کا شعری مجموعہ ’پھر تنہا‘ منظرعام آ چکا ہے جبکہ عاصم ’تنہا‘ مختلف گانوں کی دھنیں بھی تخیلق کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن