فیروز والہ : فیکٹری میں مزدور گر کر جاں بحق

 فیروزوالہ( نامہ نگار)گنجان آبادی چوڑا راجپوتاں کے نزدیک واقع گتہ ساز فیکٹری میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث گتا کے پلپ میں سرکے بل گر کر32سالہ مزدور اکمل حسین جاں بحق ہو گیا۔ اکمل حسین گاؤں کوٹ سیداں کا رہائشی اور تین کمسن بچوں کا باپ تھا جس کی وفات کے بعد مزدور تنظیموں کی طرف سے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ صدر لیبر فیڈریشن آف پاکستان بدر منیر چوہدری نے کہا ہے کہ مزدور کو ای او بی آئی اور نہ ہی سوشل سکیورٹی کی سہولت حاصل تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...