لاہور(نامہ نگار) رائیونڈ سٹی انوسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان فرمان عرف مانی اور اس کے بھائی شعبان عرف نومی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتول ندیم سجاد کے سالی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے ہم زلف کو رنج تھا۔گرفتار ملزمان بہانے سے ندیم سجاد کو مکئی کے کھیتوں میں لے گئے اور اس کے سر میں لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تھے۔
قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 سگے بھائی ملزم گرفتار
Jan 06, 2024