لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشن ڈائریزکے سلسلے میں ڈی پی او خوشاب اور ان کی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔خوشاب پولیس کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس تحفظ سنٹر خوشاب کے پلیٹ فارم سے سماجی مشکلات کا شکار افراد کیلئے مثالی خدمات قابل ستائش ہیں جس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیاجائے۔