امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے طبی پیچیدگیوں کے باعث رواں ہفتے اسپتال میں ایڈمٹ رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔پینٹاگون کے مطابق لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پینٹاگون ترجمان نے تفصیلات نہیں بتائیں۔پینٹاگون ترجمان نے کہا کہ لائیڈ آسٹن صحت مند ہیں امید ہے آج وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
امریکی وزیر دفاع کو طبی پیچیدگیاں، ایک ہفتے اسپتال میں داخل رہے
Jan 06, 2024 | 10:58