اسلام آباد(وقائع نگار ) وزارت داخلہ کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد نے انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں کی گئی محکمانہ ترقیوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہو ئے ان احکامات کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے گزشتہ سال مئی میں متعدد پولیس افسران کی محکمانہ ترقیوں کے احکامات جاری کیے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور وزارت داخلہ سے ضابطے کے تحت منظوری نہیں لی ۔
آئی جی کی جانب سے محکمانہ ترقیاں خلاف ضابطہ قرار، احکامات منسوخ
Jan 06, 2024