سرگودھا : دو گروپوں کے تصادم میں تلخ کلامی پر 2 نوجوان قتل

Jan 06, 2024

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) معمولی تلغ کلامی پر مسلح تصادم میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کلورکوٹ ڈیلی نامدار میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے مسلح تصادم میں فائرنگ کر کے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس دوہرے قتل کے واقعہ میں مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں