میانوالی: شادی کی تقریب پر مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) کالا باغ کے نواحی علاقہ چغلان میں شادی کی تقریب پر مخالفین کی شدید فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کالا باغ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میانوالی ریفر کر دیا گیا جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے اول خان قتل جبکہ خورشید خان، اسد خان، حمید اللہ، عرفان خان، عنایت اللہ زخمی ہوئے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین سال قبل مقتول اول خان کے بھتیجوں نے کالا باغ کے علاقہ کوٹ چاندنہ میں سبیل خان نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ مخالفین نے اول خان وغیرہ کے خلاف اس وقت فائرنگ کی جس وقت شادی کی تقریبات اختتام پذیر ہو رہی تھیں۔ مقتول اول خان کے ساتھ زخمی ہونے والے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...