سٹارٹ اپ فنڈ نو جنوری کو لانچ ، نوجوانوں میں بڑا پوٹینشل ہے،  وفاقی وزیر 

اسلام آباد(این این آئی) نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کی لانچنگ 9 جنوری کو کر دی جائے گی۔نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، پاکستان دنیا کی دوسری بڑی آن لائن ورک فورس ہے، پچھلے چار سالوں میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان موبائل فونز کی دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں 75 ملین انٹرنیٹ کے براڈبینڈ صارفین ہیں، پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد کینیڈا کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی کے طالبعلموں کے لیئے ٹیسٹ کا انعقاد کر رہے ہیں، اب آئی ٹی سے آنیوالا ریونیو پچاس فی صد تک ڈالرز میں رکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا کے لیئے ریگولیشن ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...