بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف بڑھنا ہو گا، انیق احمد

اسلام آباد(خبرنگار)نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے کو خوبصورت اور مضبوط بنانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف بڑھنا ہو گا، حکومت اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات کررہی ہے، ہمیں بحث سے زیادہ عملی اقدامات کی طرف توجہ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہارنگران وزیر مذہبی امور نے اقرا یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیںان کی آنکھوں کی روشنی اور خواب دیکھ کر ملک کاروشن مستقبل دیکھ رہاہوں۔ ملک کی نوجوان نسل کو بین المذاہب ہم آہنگی سے روشناس کرانا ضروری ہے انیق احمد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...