اسلام آباد(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے الیکشن ملتوی کرنے کی نام نہاد قرارداد سینٹ میں موجود کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا 100 ارکان کے ایوان میں 7، 8 سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن نہ تو اسے سینٹ کی آواز سمجھتی ہے اور نہ ہی انتخابات کا التوا ملکی مفاد میں خیال کرتی ہے۔