این اے46 کا انوکھا اعتراض امیدوار کے تین پلاٹ ظاہر کردیئے، ریٹرننگ افسر نے غلطی تسلیم کر لی

Jan 06, 2024

 اسلام آباد (وقائع نگار )  اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلوں کی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے46 سے نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا انوکھا کیس سامنے آگیا، نوجوان امیدوار حمزہ علی ہارون نے کہاکہ ریٹرنگ افسر نے اسلام آباد میں تین پلاٹ ہونے کا اعتراض لگایا کاغذات مسترد کئے،نوجوان نے موقف اختیار کیا میں تو اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی نہیں جانتا جہاں پلاٹوں کا اعتراض لگا،آج ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے تسلیم کر لیا،غلطی سے تین پلاٹ کا اعتراض عائد کیا، جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہاکہ آپ کا معاملہ تو حل ہو گیا ریٹرنگ افسر کہہ رہا ہے غلطی سے اعتراض لگ گیا ۔

مزیدخبریں