بھارتی ناؤ سینا یا نوٹنکی سینا، بھارتی نیول چیف ایڈمرل ہری کمار نے ڈرامہ بازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی بحریہ کا فلاپ ڈرامہ، دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صومالیہ کے قریب پھنسے لائیبیرئین تجارتی جہاز کو بحری قزاقوں سے چھڑانے کا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب ہوا۔بھارتی نیول چیف بحیرہ عرب میں قزاقی کے بارے میں حقائق سے لاعلم ہیں یا مکر کر رہے ہیں؟ کیا بھارتی نیول چیف کو ان کے ماتحتوں نے نہیں بتایا کہ بحیرہ عرب قزاقی سے پاک خطہ ہے؟اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بھارتی بحریہ غلامی میں تلوے چاٹنے کی تمام حدیں پار کر گئی، جس قزاقی کو ناکام بنانے کا دعوی کیا گیا وہ سرے سے ہوئی ہی نہیں۔ جس بحری جہاز کو آزاد کروانے کا دعوی کیا گیا اس پر کوئی بحری قزاق موجود ہی نہیں تھا۔بھارتی دفاعی ذرائع نے بحیرہ عرب میں قزاقی سے نمٹنے کے لئے 4 جنگی جہاز روانہ کرنے کا دعوی کیا۔ حقیقت میں بحیرہ عرب کو نو پائریسی زون قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی نیوی ایسے کارنامے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جو سرے سے وجود ہی نہیں رکھتا۔ بالی ووڈ کی فلم کی طرح لکھا گیا قزاقی کا ڈرامہ اپنی موت آپ مرگیا۔