اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ موقع بھومن شاہ کے دو بھائیوں کے مابین گھریلو معاملات پر تلخ کلامی جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی جس پر چھوٹے بھائی طاہر نے مشتعل ہو کر بڑے بھائی عبدالرشید پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے ضروری کارروائی اور شواہد اکٹھا کرنے کے بعد مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔