فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش ملزموں نے دو خواتین اور بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر مظفر وغیرہ تین اوباش ملزمان الف کو کپڑوں کی شاپنگ کے بہانے گودام میں لے گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 ر ب کے رہائشی شاہد عمران کی جواں سال کزن گھر پے اکیلی تھی کہ اسی دوران طاہر وغیرہ دو اوباش ملزموں نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں اوباش ملزم نے کام کے بہانے قمر عباس کو اپنے گھر بلایا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241 ر ب چنچل والا میں اوباش ملزمان رمضان اور فہد پچھلے دو ماہ سے مختلف اوقات میں غبدالنوید کی دس سالہ بھتیجی م کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے کہ گھر والوں کو اطلاع مل گئی۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔