سونا 1200 روپے تولہ سستا، ڈالر کی قیمت 17 پیسے گر گئی

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 1200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قمت 1028روپے کی کمی سے 1لاکھ 86ہزار 43روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 9ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2058 ڈالر کا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 281.90روپے سے گھٹ کر 281.80 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 17پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282.36روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں 64پیسے کی کمی سے 308.65 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 58پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 358.13 روپے پر آ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...