میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے اس کا ابھی فیصلہ کروں گا، میڈیا سے گفتگو کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے، لیکن گفتگو ضرور کریں گے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری  نے مزید کہا کہ میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، سوال کرتاہوں کہ کیا اب میڈیا آزاد ہے؟ فواد چوہدری نے بتایا کہ جب میں پاکستان ٹیلی ویژن گیا تھا تو ادارہ 4.5 ارب روپے کے نقصان میں چل رہا تھا، میں نے 3.5 ارب روپے کے منافع پر پی ٹی وی کو چھوڑا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...