کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز بھی کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ ایک بار پھر65ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی تاہم فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزلی سے دوچار ہونے کے بعد منفی زون میں بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 64600 پوائنٹس سے گھٹ کر 64500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ 51.65 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔