لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود نے الیکشن التواء پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والوں کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ سیاسی پارٹیاں الیکشن ملتوی کرواکر راہ فرار اختیار کررہی ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے۔ بروقت الیکشن کا انعقاد ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے انتخابات کے حوالے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی سربراہی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کی۔ جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور، انجینئر عادل خلیق، حافظ طلحہ سعید، خالد نیک گجر، تابش قیوم ،انجینئر حارث ڈار سمیت تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران، پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔مرکزی مسلم لیگ کے تنظیمی اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔خالد مسعود سندھو نے کہا کہ کوئی بھی حلقہ کسی سیاسی جماعت ملکیت نہیں ہے۔ لاہور کے اندر بھرپور انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاکھوں منشور کی کاپیاں عوام کے گھروں میں پہنچائی جائیں گی۔
الیکشن سے بھاگنے والوں کو اپناانجام نظر آرہا ہے:خالد مسعود سندھو
Jan 06, 2024