سیدنا صدیق اکبرؓ کی خدمات تاریخ کا روشن باب ،حکمران رہنمائی حاصل کریں:راغب نعیمی

لاہور( خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔مسلم حکمران آپ ؓ کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں۔خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓنے اسلام کیلئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں اور انمول باب ہیں۔ خلفائے راشدین نے جس سادگی سے زندگی بسر کرتے ہوئے امور حکمرانی سرانجام دیئے۔مسلم امہ کے حکمرانوں کی اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اپنے ڈھائی سالہ عہدِ خلافت میں لشکر اسامہ کی روانگی، فتنہ ارتداد، منکرین زکوٰۃ اور جھوٹے نبیوں کی سرکوبی کے بعد عرب میں امن واستحکام کیساتھ ساتھ ایران پر فوج کشی کا حکم دیا۔ اسی طرح شام اور روم کی طرف بھی پیش قدمی کی اور فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔
22 جمادی الثانی 13 ہجری کو آپؓ نے 63 برس کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...