عدلیہ کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنے چاہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

Jan 06, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کو سیاسی وابستیگیوں سے بالاتر ہو کر انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ ماضی میں جن سیاسی لوگوں پر کیس بنے اور سزائیں ہوئیں آج انہی عدالتوں سے انہیں بے گناہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاستدانوں اور قوم کی طرح ججز بھی آپس میں ٹوٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیںان کے معاملات اور رویے بھی ایسے نہیں ہیں کہ جن پر رشک کیا جائے اور مثال دی جائے اور ان کے بارے میں باتیں ہوتی ہیں کہ فلاں جج فلاں پارٹی کو سپورٹ کرتا ہے بنچوں میں بیٹھ کر ججز ایک دوسرے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں وہی ایک دوسرے پر سوال اٹھائیں گے تو قوم اپنی قابل احترام عدلیہ کے بارے میں کیا تاثر لے گی مگر فیصلہ جو بھی آئے تنقید کی زد میں رہتا ہے۔ اگر آج ہماری عدلیہ مضبوط ہو جائے تو پاکستان کے بہت سے معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں اس ضمن میں حکومتی اداروں کو متعلقہ وزارت کے ذریعے ان معاملات کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزیدخبریں