اقوام متحدہ امریکہ،بھارت ، اسرائیل کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے:قاری زوار بہادر

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادرنے جامعہ غوثیہ رضویہ میں بیدیاں روڈ پر’’یوم کشمیری حق خود ارادیت ‘‘کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کشمیری پوری دنیا میں اپنا حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ بھارت نے 75سال سے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اب بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضے کو درست قرار دینے کی وجہ سے کشمیری عوام جانوروں سے بد تر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ امریکہ،بھارت اور اسرائیل کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مسلم حکمران اور اقوام عالم ان مظلوموں کو بھارتی جبروظلم اور بربریت سے نجات دلانے میںناکام ہوچکے ہیں۔ ایسے میں قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں۔ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو تاریخ کی بدترین نسل کشی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کے تمام شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ مودی کاہندو توا ایجنڈا خطے کیلئے خطرناک ہے۔ سرحدوں پر چھیڑچھاڑ یا کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے افواج پاکستان اور پوری قوم تیار ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ سے بھارت خود بھسم ہو جائیگا۔ مودی کے اقدامات سے پوری دنیا میں بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن