لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام یوم سیدنا صدیق اکبرؓ کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی صدر تنظیم مشائخ عظام پاکستان پیر طریقت شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی اور صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی نے کی۔ریلی میں کثیر تعداد میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شامل مختلف سلاسل طریقت کے مشائخ ، لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل اورآل پاکستان صوم صلوۃ کمیٹی فیصل آباد کے اراکین سمیت ہرطبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے امیر المومنین ،امام المتقین، امام العاشقین،خلیفہ اول بلا فصل سیدنا ابو بکر صدیق اکبرؓ کی شان میں جھنڈے ، پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔دوران ریلی نعت خواہان نے نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت اور مناقب سیدنا صدیق اکبرؓپڑھتے ہوئے محبت و کیف کا سماع باندھا اور لحو گرماتے رہے۔ شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کی ذات وفا و محبت کا سرچشمہ ہے۔،عاشقان مصطفی کیلئے انکا ہر عمل مشعل راہ ہے۔صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی نے کہا کہ امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیقؓ اطباع رسول ؐ کی حقیقی تصویر ہیں۔ہر مسلمان پر آپ کی محبت لازم ہے۔ اختتام ریلی پر ملک و قوم کی بہتری اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔
سیدنا ابو بکر صدیق ؓ عظیم الشان ریلی ‘شرکاء نے شان میں جھنڈے ، پلے کارڈز اٹھارکھے تھے
Jan 06, 2024