اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ آٹھ جنوری کو سماعت کرے گاسپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر آرٹیکل 186 کے سکوپ پرمعاونت طلب کی تھی سپریم کورٹ نے کیس پر معاونت کے لیے عدالتی معاونین بھی مقرر کیے تھے۔
بھٹو کی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس 8 جنوری کوسماعت کیلئے مقرر
Jan 06, 2024