اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی۔ کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ کینڈین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے سکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان میں غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے باعث انتہائی احتیاط برتیں، دہشتگردی، بے امنی،فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔ کینڈین ہائی کمیشن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔
کینیڈا کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
Jan 06, 2024