الیکشن ٹربیونل: شاہ محمود ، زین قریشی، حلیم عادل کو الیکشن لڑنے کی اجازت، اعظم سواتی باہر

Jan 06, 2024

اسلام آباد+لاہور +ا یبٹ آباد+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی)  ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 132مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔ دوسری جانب حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید آج ہفتہ کوکریں گے۔الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئیاپیل خارج کر دی۔ ادھر حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر بھی سماعت آج ہفتہ کو ہو گی۔ پی ٹی آئی کے رہنماں  شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ٹریبیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔  حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل منظور کرلی۔ٹریبیونل نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجائے گی، الیکشن ٹریبیونل نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ ، زین قریشی کے این اے 214 ، سے الیکشن لڑیںگے الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے سرگودھا سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے اس حوالے سے ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ نعیم پنجوتھہ کے پی پی 80، این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذاتِ نامزدگی قانون کے منافی مسترد ہوئے۔علاوہ ازیں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر عاطف خان سمیت 40 امیدرواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔خیبر پختونخوا کے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن 2024 محمود جان، افتخار مشوانی، عاطف خان، عبد السلام، امیر فرزند، مجاہد خان سمیت 40 امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔بقیہ درخواستوں کی سماعت کل بروز ہفتہ 6 جنوری کو ہوگی۔

مزیدخبریں