ایرانی سفیر سے ملاقات، دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ ہوا: فضل الرحمن

Jan 06, 2024

لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ پہنچے۔ انہوں نے کرمان میں دہشگرد حملے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انہوں نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر مقدم سے بھی ملاقات کی۔ کرمان میں دہشت گردی کے واقعہ میں درجنوں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزیدخبریں