اسلام آباد(خبرنگار)سینٹ میں سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر مشتاق احمد نے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدورو ں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔
سینٹ میں سرتاج عزیز کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
Jan 06, 2024