اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مزید گھیرا تنگ، 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے طلب کرلیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نو مئی 2023ء کو جی ایچ کیو پر حملہ، تصاویر جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں، جن کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے انہی کیسز میں عمران خان کو 9جنوری کو طلب کیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔