گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خلیفہ اول بلافصل حضرت ابوبکرصدیق ؓکا یوم وصال پر قرآن خوانی، جلسے، جلوس ، ریلیوں اور سیمینارزومحافل کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پرصوبائی حلقوں پی پی64،پی پی62 ،پی پی70 سے مختلف ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے سٹی رہنما آصف مغل،فائق قادری،محمد زبیر کمبوہ،اصغر صابری، ،قاری عدیل رضوی، محمدوقاص عطاری،قاری اصغرکر یمی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلفہ اول بلا فصل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی دین اسلام کیلئے پیش کردہ خدمات اورقربانیوں کو صبح قیامت تک کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،آپ ؓ نے ہمیشہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جانی اور مالی قربانیاں پیش کرنے میں بھی صحابہ کرامؓ میں ہمیشہ اولیت حاصل کی ہے۔