وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے عوام اورحکومت کی جانب سے امریکی حکومت اورعوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے امن امان کو یقینی بنانے اورسماجی واقتصادی ترقی کے پروگرام پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو دیرپا بنانے کیلئے صدربراک اوباما کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اورامریکہ کےدرمیان مضبوط رفاقت قائم ہے جسے خطے اورعالمی امن کے قیام کیلئے بروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی کامیابی کیلئے رواں ماہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورے کے منتظر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اورجمہوری ادارے پروان چڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کی افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خدمات عالمی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔