رحیم یارخان میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مئومبارک روڈ پر بستی پیرا شہیداں کے قریب تیزرفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث بستی رئیس دوست محمد کے رہائشی دو افراد درشن اور منور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثہ کے زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔  

ای پیپر دی نیشن