آج کاروبار کے آغاز پر جاپانی سٹاک مارکیٹ گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی جبکہ نکئی انڈکس میں ایک فیصد کمی ہوئی ۔ چین کی شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں پانچ اعشاریہ چھ ساتھ پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں انڈیکس ستاون اعشاریہ پانچ نو پوائنٹس نیچے آ گیا ۔ تائیوان کی سٹاک مارکیٹ اعشاریہ ایک دو فیصد گرگئی ۔ معاشی تجزئیہ نگاروں کے مطابق آنیوالے دنوں میں امریکہ اور چین کی معاشی ترقی کی رفتار مزید سست رہنے کا خدشہ ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر دیکھے جائیں گے ۔ اس سے پہلے یونان کے معاشی بحران کے باعث بھی ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔