آل پارٹیزکانفرنس دہشت گردوں کیخلاف جنوبی پنجاب کی بجائے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی سفارش کرے گی

ڈیلی دی نیشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سانحہ داتا دربار کے تناظرمیں بلائی جانے والی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس حکمرانوں کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی سفارش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ اے پی سی سیاسی اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں آپریشن کی سفارش نہیں کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں فوجی آپریشن کا امکان نہیں، تاہم صوبے میں کچھ شدت پسند ہوسکتے ہیں جو کہ قبائلی علاقہ جات سے تربیت لے کر یہاں آئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی صوبہ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت میں شامل چند عناصر پنجاب حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن