پاکستان اورچین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں چوتھے روز بھی جاری ہیں

چین کے جنوبی صوبے ننگشیا میں ہونیوالی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے دو سو سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ آج مختلف قسم کی  ہنگامی صورتحال میں اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی جبکہ فوجیوں نے نشانہ بازی اور عسکریت پسند گروہ پر قابو پانے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا ۔ تربیت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان والی بال کا دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا ۔ اس موقعے پر مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں ۔ فوجی جوانوں کی جانب سے گانے سنائے گئے اور روایتی رقص پیش کیا گیا  ۔ پاکستان اور چین کی ان مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے فورسز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن