چین کے جنوبی صوبے ننگشیا میں ہونیوالی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے دو سو سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔ آج مختلف قسم کی ہنگامی صورتحال میں اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی جبکہ فوجیوں نے نشانہ بازی اور عسکریت پسند گروہ پر قابو پانے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا ۔ تربیت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان والی بال کا دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا ۔ اس موقعے پر مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں ۔ فوجی جوانوں کی جانب سے گانے سنائے گئے اور روایتی رقص پیش کیا گیا ۔ پاکستان اور چین کی ان مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے فورسز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔