ارسا کے مطابق تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے چھیاسٹھ فٹ بلند ہوکر چودہ سو چوالیس فٹ ہوگئی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو بہتر فٹ پر پہنچ گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ دو ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ پچہترہزارکیوسک ہے جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد تریسٹھ ہزارکیوسک اور اخراج بتیس ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ ارسا نے آنے والے دنوں میں منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔