اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو  امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن روانہ ہو گئے ، فریڈم فلوٹیلا پر حملے  کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا

Jul 06, 2010 | 18:25

سفیر یاؤ جنگ
دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعلقات ،عالمی مسائل اور یہودی بستیوں کی تعمیر سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ امریکہ کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے جبکہ خطے میں قیام امن کے لیے فلسطینی حکام کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جائیں ۔ ادھر اسرائیل نے غزہ کے لیے تعمیراتی سازوسامان لے جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ اقوام متحدہ نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ادھریورپ کے پانچ ممالک اٹلی ،فرانس ،جرمنی، سپین اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ  نے  اسرائیلی دعوت پر غزہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  
مزیدخبریں