ہائیرایجوکیشن کمیشن نے سینیٹ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک، وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سمیت قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ایک سو چھ ارکان کی ڈگریاں تصدیق کے لیے کراچی یونیورسٹی بھیجی تھیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے جامع کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے ایک سو چھ میں سے ایک سو چار ڈگریوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ دو ڈگریوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی یعقوب بزنجو کی ڈگری جعلی نکلی ہے اور ان کی ڈگری کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تیرہ جولائی کو رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کریگی جبکہ وائس چانسلر پندرہ جولائی کو اپنی رپورٹ
ایچ ای سی کو بھجیں گے ۔
ایچ ای سی کو بھجیں گے ۔