حیدرآباد میں سنی تحریک کی جانب سے داتا دربار پرہونے والے خود کش حملوں کے خلاف مذمتی اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

لاہورمیں داتا دربار میں ہونے والے خود کش حملوں کے خلاف حیدرآباد میں سنی علما کی جانب سے مذمتی اجلا س اورمظاہرے منعقد کئے گئےجبکہ سنی تحریک کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا اورٹائر نذر آتش کئے گئے، اس موقع پرمظاہرین کا کہناتھا کہ یہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علماء اہلسنت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں داتا دربار پر ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے درگاہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا تو تمام اہلسنت ان کی حفاظت کے لئے میدان میں آجائیں گے اورکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن