کراچی میں فری عافیہ کیمپین کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Jul 06, 2010 | 22:56

سفیر یاؤ جنگ
پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے ۔  مظاہرین نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے موثر اقدامات نہ کیے جانے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ امریکن جیوری نے ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں حقائق سے منہ پھیر کر جس طرح فیصلہ سنایا ہے اس سے امریکی عدالتی نظام کا حقیقی روپ کھل کر سامنے آگیا ہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں ۔
مزیدخبریں