پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار ایک سو اٹھاون جبکہ طلب سترہ ہزارآٹھ سو اٹھاسی میگاواٹ ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق کراچی کوسات سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ تھرمل ذرائع سے ایک ہزارسات سو نوے،ہائیڈرل سے چارہزارنوسوستانوے،آئی پی پیز سے چھ ہزار دوسوچارجبکہ رینٹل پاورپلانٹس سے ایک سو سات میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہےجس کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے اوربعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔