چین کے حکام کے مطابق صوبے شانزی میں بارشوں اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں چار سو سے زائد مقامی افراد اورریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات اورٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔