شام میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری، شہرحماس میں فوج کی فائرنگ سے بائیس افراد ہلاک ۔

Jul 06, 2011 | 05:02

سفیر یاؤ جنگ
شام میں صدر بشاالاسد کی حکومت کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال بھی جاری ہے۔ انسانی حقوق کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ فوج اور مظاہرین میں تازہ جھڑپوں میں حماس میں فوج کی فائرنگ سے بائیس افراد ہلاک اور اسّی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام میں مارچ سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک ایک ہزار تین سو پچاس شہری اور ساڑھے تین سو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں