پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال آج انیسویں روز بھی جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں سات ہاؤس آفیسرکو ڈیوٹی نہ آنے پربرطرف کردیا گیا۔

Jul 06, 2012 | 12:35

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں نوجوان مسیحا آج بھی بھی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز اور پاک فوج کے ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم ان کی تعداد مریضوں کے علاج کے لیے ناکافی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کچھ ساتھیوں کی رہائی کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کام شروع کردیا ہے لیکن دیگر شعبہ جات بند پڑے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبے پر سختی سے قائم ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے کے بعد بھی صرف ایمرجنسی کے شعبے میں کام شروع کیا جائے گا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت دو برس سے وعدوں پر ٹرخا رہی ہے۔ جب تک ڈاکٹروں کے لیے سروس اسٹرکچر مہیا نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی جبکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروس تمام مطالبات کی منظوری کے بعد ہی بحال کی جائیں گی۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں مسلسل غیر حاضری پر سات ہاؤس آفیسرز کو برطرف کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں