نیٹوسپلائی بحالی کافائدہ حکمرانوں کوہو گا/ زرداری ٹولے نے خودکومشرف سے بھی بڑاڈکٹیٹرثابت کیا: میاں محمد نواز شریف

Jul 06, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لندن /فیصل آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے جلد نجات حاصل کرنے کے لئے قوم کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ نیٹوسپلائی بحالی کافائدہ ملک اورقوم کونہیںصرف حکمران ٹولے کوہو گا ‘ پارلیمنٹ کوبائی پاس کرکے زرداری ٹولے نے خودکومشرف سے بھی بڑاڈکٹیٹرثابت کیاہے‘ عام انتخابات سے قبل ایک وسیع تر اتحاد وجود میں آ جائے گا اس اتحاد مےں وہ لوگ شامل نہیں ہوں گے جو موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے اتحادی ہیں۔ہمارے پاس پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے ایجنڈابھی ہے اور ٹیم بھی۔ ہم ایسے آئیڈیاز رکھتے ہیں جو پاکستان کی اقتصادی حالت کو بدل ڈالیں گے۔ قوم کے نوجوان مایوس نہ ہوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے۔ وہ لندن سے ٹیلی فون پر (ن) لیگ پی پی 70 کے صدر چوہدری یاسین کسانہ سے گفتگو کررہے تھے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ کو فعال بنانے اور آمریت کے دور میںقربانیاں و جیلیں کاٹنے والے کارکنوں پر پارٹی کو فخر ہے اور ایسے کارکنوںکویونین کونسل کی سطح پر کوارڈینیٹر مقرر کیا جائیگا تاکہ آئندہ الیکشن میں حقیقی کارکن کی خدمات سے ریکارڈ کامیابی حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کارکن پاکستان مسلم لیگ کے سرکا تاج ہیں ۔ انہیں کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کارکنوں کی کوششوں سے جمہوریت بحالی ہوئی مگر ملک میں جمہوریت کی شکل میں آمریت ہی قائم ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام سے سب کچھ چھین لےا ہے ۔موجودہ حکومت نے قوم کو بدترین لوڈشیڈنگ‘ انتہائی درجے کی کرپشن‘ دہشت گردی‘ سپریم کورٹ کی توہین‘ گمشدہ افراد اور قومی خودمختاری کی پامالی سمیت کن کن عذابوں سے دوچار کر رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ اس کے اتحادی موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔
مزیدخبریں