نوویک ڈجکووک ومبلڈن اوپن کے طویل ترین سیمی فائنل میں کامیاب

Jul 06, 2013

لندن (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے نوویک ڈجکووک نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں ان کا ڈیل پوٹرو سے سخت مقابلہ ہوا۔ نوویک ڈجکووک نے ڈیل پوٹرو کو سات پانچ، چار چھ، سات دو، چھ آٹھ اور چھ تین کے سکور سے شکست دی۔ ویمنز ڈبل مقابلوں میں اے برٹی اور ڈیلا کووا کی جوڑی نے گرون فیلشڈ اور پیشکے کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ایس ہسیج اور ایس پینگ کی جوڑی بھی آئیوما اور شیپرز کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ سربیا کے نوویک ڈجکووک اور ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو کے درمیان سیمی فائنل 4 گھنٹے اور 44 منٹ تک جاری رہا۔ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا یہ طویل ترین سیمی فائنل تھا۔ سابق وقت 1989ءمیں بورس بیکر اور آئیوان لینڈل کے درمیان تھا۔ نوویک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے بہترین میچوں میں سے ایک تھا۔ پوٹرو نے اچھے شارٹ کھیلے۔

مزیدخبریں